‏شاہد خاقان عباسی کہنے پر ن لیگ اراکین اسمبلی گالم بلوچ پر اتر آئے اسکے بعد لڑائی شروع کروائی گئی،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

53

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏شاہد خاقان عباسی کہنے پر ن لیگ اراکین اسمبلی گالم بلوچ پر اتر آئے اسکے بعد لڑائی شروع کروائی گئی۔ پی ٹی آئی کی ملائکہ بخاری سمیت 2 اراکین زخمی ہوگئے۔

منگل کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایم این اے فہیم خان کو ن لیگ کے اراکین جانب سے زخمی کیا گیا۔ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی ہے جس سے انکی آنکھ زخمی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو خواتین اراکین اسمبلی کی عزت اور آبرو کا کوئی احساس نہیں۔