اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیر ہیں۔ پیر کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79ارب ڈالر لیے۔ 47فیصد پیپلزپارٹی اور 35فیصد قرضے ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں لئے۔ انہوں نے کہا کہ باقی تمام حکومتوں نے ملکر 18فیصد قرضہ لیا۔ بات کرنے سے پہلے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔