‏عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

53
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں،ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔

جمعرات کو وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور اس پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔