اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی تو سگے چچا شہباز شریف بھی نہیں سنتے، پاؤں کس نے پکڑنے ہیں ، اس نے کھلے عام اعلان کردیا اور آپ منہ دیکھتی رہ گئیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں ن لیگ نے دھکیلا تھا، موجودہ حکومت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے بچایا ہے۔