‏معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنےسےصنعتی ترقی میں بھی تیزی آگئی،‏جولائی تااکتوبربڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی ہے،اسدعمر

68

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنےسےصنعتی ترقی میں بھی تیزی آگئی،‏جولائی تااکتوبربڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ ‏اکتوبرمیں بڑی صنعتوں کی نموگزشتہ اکتوبرکےمقابلےمیں 6.6فیصدرہی۔