اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے "دانشوروں” نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا۔ ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کے باعث سکڑ رہی ہے لیکن پاکستان میں مثبت گروتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں اور خارجی معاملات میں بھی پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔