اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کو مستحکم گروتھ پر گامزن کردیا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ، زرعی پیداوار میں اضافہ، ٹیکس وصولی میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس،2021جولائی تا ستمبر کمپنیوں کا منافع 2020 کے مقابلے میں 21 فیصد، 2019 کے مقابلے 66 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ انجینئرنگ سیکٹر میں 351 فیصد، ٹیکسٹائل 163فیصد،آٹو موبائلز 131فیصد،سیمنٹ 113فیصداضافہ ریکارڈ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر اینڈ بورڈ 87فیصد، آئل اینڈ گیس 74فیصد، انرجی اینڈ پیٹرولیم کےمنافع میں 29فیصد اضافہ ہوا ہے-