‏وزیراعظم کے راشن رعایت پروگرام میں 96 لاکھ خاندان اور 10 ہزار کریانہ سٹور رجسٹر ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏96 لاکھ خاندان اور دس ہزار سے زیادہ کریانہ سٹور وزیراعظم کے راشن رعایت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصدر عایت حاصل کریں گے جبکہ 7 لاکھ کریانہ سٹور 120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینے کا ذریعہ بنیں گے۔