‏وزیر اعظم عمران خان کو ڈیفالٹ ہونے کے دہانےپر معیشت ملی تھی الحمداللہ معیشت ترقی کررہی ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

125
‏سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم عمران خان کو معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانےپر ملی تھی ،الحمداللہ کورونا کی وبا کے باوجود معیشت 4فیصد تک ترقی کررہی ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا اپریل سرپلس ایک بلین ڈالر، برآمدات میں13.5فیصد اضافہ،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23بلین ڈالر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ1 بلین ڈالرتک پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر ریکارڈ 24بلین ڈالر، یورو بانڈز 2.5بلین ڈالراورایل ایس ایم 9فیصد اضافہ ہوا ہے۔