‏پاکستان کی خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر

86

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کی خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی،‏وسیع پیمانے پر آنے والی ویکسین سے30 لاکھ ڈوز پاکستان میں بنیں گی،کین سینو ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں پاکستان شریک ہوا تھا۔

انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏پاکستان کی خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی،‏پاکستان پہلی بار کسی ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ‏پاکستان اپریل کے وسط تک وسیع پیمانے پر کین سینو ویکسین لے گا، ‏ویکسین کی ڈوز بنانے کیلئے خصوصی آلات خرید لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی ڈوز پاکستان میں بنے گی اور پیک ہوگی،‏وسیع پیمانے پر آنے والی ویکسین سے30 لاکھ ڈوز پاکستان میں بنیں گی۔