‏چین کے سفیر نونگ رونگ کا سی پیک پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے تاثرات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):‏ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نےسی پیک پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے تاثرات کوسراہا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں چینی سفیر نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سی پیک پر تنقیدی نئی امریکی رپورٹ کی روشنی میں پاک چین تعلقات کے بارے میں پروپیگنڈاکے سدباب کے لیے پریس کانفرنس بلائی ۔

انہوں نے کہا کہ‏ جوں جوں سی پیک کا سفر خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے اس سے پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید تیزی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی حالیہ10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں آئی ٹی پر ایک نیا مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے جو سی پیک کو تقویت بخشے گا۔