اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ1967 میں تربیلا ڈیم کے بعد وزیراعظم عمران خان ملک میں 10 بڑے ڈیم بنارہے ہیں جس سے سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ان منصوبوں سے پن بجلی کی پیداوار 9500 میگا واٹ سے 20800 میگا واٹ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کل انشاللہ واپڈا کے زیر اہتمام آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ترکی اور چائنہ سمیت ڈیمز کےماہرین کی عالمی کانفرنس ہوگی