برمنگھم ۔ 2 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر چھٹی فتح کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، شکست کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 314 رنز بنائے، روہت شرما نے 104 اور لوکیش راہول نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، مستفیض نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 48 اوورز میں 286 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، شکیب الحسن کی 66 اور سیف الدین کی 51 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 40ویں میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا