فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین سید شبرزیدی کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چئیرمین سید شبرزیدی نے کہاہے کہ اثاثوں کو ظاہرکرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے غیرظاہرشدہ اثاثہ جات ظاہرکئے ہیں، سکیم کی مدت (بدھ کو) ختم ہوگی۔ منگل کو یہاں اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سکیم ان لوگوں کیلئے سنہری موقع ہے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چئیرمین سید شبرزیدی نے کہاہے کہ اثاثوں کو ظاہرکرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے غیرظاہرشدہ اثاثہ جات ظاہرکئے ہیں، سکیم کی مدت (بدھ کو) ختم ہوگی۔ منگل کو یہاں اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سکیم ان لوگوں کیلئے سنہری موقع ہے جنہوں نے اب تک اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں اورمعمولی ٹیکس کی ادائیگی کرکے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلئیر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس جمع کرنا ہرشہری کی ذمہ داری ہے کیونکہ صرف اسی سے ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکتا ہے۔ چئیرمین ایف بی آر نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصورختم کردیا ہے اوراب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہررہنا ناممکن ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سکیم کامیابی سے ہمکنارہوگی اوراس کی مدت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائیگا۔

Leave a Reply