اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اہل کشمیر کو جموں و کشمیر پر غیرقانونی و جابرانہ بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی کشمیری مزاحمت کے اسلاف و اجداد تھے۔ پیر کو یوم شہدائے کشمیر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے …
13جولائی 1931 کے شہداء کی اولادوں نے نسل در نسل آزادی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں اور وہ آج بھی کشمیریوں کو مٹانے اور ان کی شناخت گم کرنے پر بضد نسل پرست ہندوتوا سرکار کیخلاف پوری جرات و جوانمردی سے برسرِ پیکار ہیں، وزیراعظم عمران خان کا یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں اہل کشمیر کو جموں و کشمیر پر جابرانہ بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد پرخراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اہل کشمیر کو جموں و کشمیر پر غیرقانونی و جابرانہ بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی کشمیری مزاحمت کے اسلاف و اجداد تھے۔ پیر کو یوم شہدائے کشمیر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 13جولائی 1931 کے شہداء کی اولادوں نے نسل در نسل آزادی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں اور آج بھی وہ آبادیات سے مصنوعی چھیڑچھاڑ (ڈیموگرافک انجینئرنگ) کے ذریعے کشمیریوں کو مٹانے اور ان کی شناخت گم کرنے پر بضد نسل پرست ہندوتوا سرکار کیخلاف پوری جرات و جوانمردی سے برسرِ پیکار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پوری قوت سے اہلِ کشمیر کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی غاصبانہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اس منصفانہ جدوجہد کی پشتیبانی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا وہ دن اب زیادہ دور نہیں۔








