اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی اور لائلپور کلب فیصل آباد کی ٹیموں نے اپنے،اپنے میچز جیت لئے۔ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کے آر ایل نے مسلم کلب چمن کو0-8گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک کےآر ایل کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف …
13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں خان ریسرچ لیبارٹریز اور لائلپور کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی اور لائلپور کلب فیصل آباد کی ٹیموں نے اپنے،اپنے میچز جیت لئے۔ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کے آر ایل نے مسلم کلب چمن کو0-8گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک کےآر ایل کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف 0-3گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں کے آر ایل نے مزید پانچ گول کرکے مقابلہ 0-8گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عمران خان اور عبدالقدیر نے دو، دو گول جبکہ عالمگیر، وقار حسین، افتخار علی اور علی آغا نے ایک ایک گول کیا۔ مسلم کلب کے کھلاڑی دفاعی چیمپئن کے آر ایل کے خلاف میچ کے دوران بے بس دکھائی دیئے اور اس کے خلاف کوئی بھی گول نہ کرسکے۔ دوسرے میچ میں لائلپور کلب نے پاکستان آرمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا۔وقفے تک دونوں ٹیمیں1-1گول سے برابر رہیں،
دوسرے ہاف میں لائلپور کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 1-2 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے پہلے منٹ میں پاکستان آرمی کے متین طارق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 36 ویں منٹ میں لائلپور کے محمد سفیان نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ لائلپور کلب کی جانب سے 80 ویں منٹ میں نعیم اللہ نے فیصلہ کن گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا۔ پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔








