اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پلاسٹک بیگز کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی روک تھام کے لئے 14اگست سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی، وزارت موسمیاتی تبدیلی اس حوالے سے مسلسل عوامی آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام بڑے خریداری کے مراکز کو مطع کردیا گیا ہے وہ پلاسٹک کے شاپنگز کی بجائے کپڑے کے …
14 اگست سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی، وزرت موسمیاتی تبدیلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پلاسٹک بیگز کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی روک تھام کے لئے 14اگست سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی، وزارت موسمیاتی تبدیلی اس حوالے سے مسلسل عوامی آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام بڑے خریداری کے مراکز کو مطع کردیا گیا ہے وہ پلاسٹک کے شاپنگز کی بجائے کپڑے کے بیگز استعمال کریں۔ جمعہ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بتایا کہ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے پلاسٹک بیگ کے مضر اثرات سے انسانی صحت متاثر ہورہی ہے کیونکہ کھانے پینے کی گرم اشیاءکو پلاسٹک بیگز میں پیک کروانے سے پلاسٹک کے ذرات اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔








