17 لاکھ عازمین ارض مقدس پہنچ گئے

117
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

ریاض ۔ 28 اگست (اے پی پی) دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1705181 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس بار حج کے موقع پر گذشتہ برس کی نسبت عازمین کی تعداد میں30 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے کھلے ہیں۔ عازمین حج کے لیے تمام انتظامات بالخصوص سکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے۔حج کی سکیورٹی پر مامور ادارے چوبیس گھنٹے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی سکیورٹی پر کام کررہے ہیں