2017 ءمیں مسلسل چوتھے سال سونے کی عالمی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔ 02 اپریل (اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں مسلسل چوتھے سال سونے کی عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جس کی وجہ بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی سیاسی و اقتصادی صورتحال ہے۔اقتصادی ماہرین کے گروپ سی پی ایم کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی اتار چڑھاﺅ کے باعث سرمایہ کار کاروبار کیلئے محفوظ راستے تلاش کررہے ہیں اور سونے کی اینٹوں کی خرید میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔