2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 تا 8 فروری جاری رہے گی جس میں 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف ہے، فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس مرض سے محفوظ بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع کی جائے گی جس کے دوران 4 کروڑ 50 …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس مرض سے محفوظ بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع کی جائے گی جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے،یہ مہم 8 فروری تک جاری رہے گی۔

انہوں نے والدین اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں بالخصوص والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے پولیو کے خاتمے کےلئے مکمل یکجہتی سے کام کر رہے ہیں،حکومت اس مرض کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہے، اس سلسلے میں عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علمائے کرام اور میڈیا پولیو سے بچائو کی آگاہی میں موثر کردار ادا کریں،آئیے ہم سب مل کر پولیو کو شکست دیں اور صحت مند پاکستان یقینی بنائیں۔