اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پیر کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 50 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گذشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔