کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 کو آزاد کشمیر نے ایک آزاد ریاست کا درجہ حاصل کیا جو برصغیر کی تاریخ میں آزادی، قربانی، اور استقامت کا وہ روشن باب ہے جس نے پوری دنیا کو یاد دلایا کہ جب ایک قوم اپنے حقِ خودارادیت کے لیے متحد ہو جائے تو کوئی …
24 اکتوبر 1947 کو آزاد کشمیر نے ایک آزاد ریاست کا درجہ حاصل کیا جو برصغیر کی تاریخ میں آزادی، قربانی، استقامت کا وہ روشن باب ہے،ربابہ خان بلیدی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 کو آزاد کشمیر نے ایک آزاد ریاست کا درجہ حاصل کیا جو برصغیر کی تاریخ میں آزادی، قربانی، اور استقامت کا وہ روشن باب ہے جس نے پوری دنیا کو یاد دلایا کہ جب ایک قوم اپنے حقِ خودارادیت کے لیے متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اس کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ یہ دن دراصل اْن عظیم شہداء ، غازیوں اور مجاہدینِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ظلم، جبر اور غلامی کے نظام کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ کشمیر کے بہادر عوام نے ہمیشہ قربانیوں، عزم اور حوصلے کی ایک مثال قائم کی اور آج بھی اپنی آزادی اور شناخت کی بقا کے لیے پْرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے مزید کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا رشتہ ایمان، قربانی، ثقافت اور نظریے کی بنیاد پر استوار ہے۔ بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہر فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تسلسل اور قومی وحدت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے ویژنری اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام قومی ترقی کے عمل میں بھرپور حصہ ڈال سکیں، یہی یکجہتی، بھائی چارہ اور اجتماعی جدوجہد کا جذبہ آزاد کشمیر کے قیام کی روح بھی ہے
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ آزاد کشمیر کا یومِ تاسیس آزاد کشمیر کے عوام کے لئے نہ صرف جشنِ آزادی کا دن ہے بلکہ اپنے قومی فرض، اتحاد اور یکجہتی کے عزمِ نو کا دن بھی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے متحد رہیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو امن، انصاف اور ترقی پر مبنی معاشرہ میسر آئے۔








