24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 369 کیسز رپورٹ ، 72 افراد جاں بحق ہوئے ،پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، این سی او سی

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 72 اموات میں سے 42 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔اتور کے روز انیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 72 اموات میں سے 42 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔اتور کے روز انیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اسکے بعد دوسرے نمبر پر سندھ میں ہوئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 72 اموات میں سے 42 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔ این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 369 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 72 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 67 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 58 فیصد،اسلام آباد میں 52 فیصد،لاہور میں 37 فیصد،پشاور میں 28 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 45 فیصد، ملتان میں 50 فیصد،راولپنڈی میں 56 فیصد اور پشاور میں 63 فیصد کورونا کے مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 222 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 393, پنجاب میں 15 ہزار 637, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 891, اسلام آباد میں 5 ہزار 965, بلوچستان میں 441,گلگت بلتستان میں 405, آزاد کشمیر میں 490 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 353 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 663, بلوچستان میں 17 ہزار 737, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783، اسلام آباد میں 34 ہزار 579, خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 92، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار 212 اور سندھ میں 1 لاکھ 94 ہزار 359 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 796 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 149 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 3 ہزار 351 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 463 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 368 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 175 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 99 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 191 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 60 لاکھ 32 ہزار 390 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 613 ہسپتالوں میں 3 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں۔