
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 56 اموات ہوئیں جن میں سے 25 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 165 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 56 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 21 فیصد,لاہور میں 37 فیصد،پشاور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 39 فیصد،ملتان میں 31 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 22 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 504, پنجاب میں 10 ہزار 775, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 595, اسلام آباد میں 4 ہزار 995, بلوچستان میں 597,گلگت بلتستان میں 377, آزاد کشمیر میں 353 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 545 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 247 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 8 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562, بلوچستان میں 18 ہزار 954, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921, خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، پنجاب میں 1 لاکھ 65 ہزار 200 اور سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 436 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 244 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 114 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 486 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 284 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 85 لاکھ 31 ہزار 218 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 113 مریض زیر علاج ہیں۔