24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22434 ٹیسٹ، 319کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق، ایک متاثرہ مریض جاں بحق آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی مریض وینٹیلیٹرز پر نہیں، 280340 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد 8748 رہ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 319 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 319 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 247، پنجاب میں 9 ہزار 603,خیبرپختونخوا میں ہزار 556، اسلام آباد میں 3 ہزار 4, بلوچستان میں 473،گلگت بلتستان میں 276،آزاد کشمیر میں 275 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 340 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 112 مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 290، بلوچستان میں 12 ہزار 804، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 15 ہزار 597، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 971، پنجاب میں 96 ہزار 699 اور سندھ میں 1 لاکھ 29 ہزار 179 مریض شامل ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 284 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 395 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 195 اموات ہوئیں،خیبر پختونخوا میں1 ہزار 250،اسلام آباد میں کل 175 ، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اموات، آزاد جموں کشمیر میں 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 25 لاکھ 81 ہزار 695 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میںکووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 84 مریض زیر علاج ہیں۔