24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 729 کیسز رپورٹ، 71 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، این سی اوسی

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 71 اموات میں سے 50 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔ہفتہ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 71 اموات میں سے 50 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔ہفتہ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر سندھ میں ہوئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 71 اموات میں سے 50 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 729 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 71 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 66 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصد،اسلام آباد میں 51 فیصد،لاہور میں 36 فیصد،پشاور میں 31 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 48 فیصد،راولپنڈی میں 56 فیصد، ملتان میں 50 فیصد اور پشاور میں 61 فیصد کورونا کے مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 426 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 537, پنجاب میں 16 ہزار 234, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 633, اسلام آباد میں 6 ہزار 695, بلوچستان میں 439,گلگت بلتستان میں 405, آزاد کشمیر میں 483 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 208 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص بیڈز پر 355 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 124 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 620, بلوچستان میں 17 ہزار 696, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775، اسلام آباد میں 34 ہزار 300, خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، پنجاب میں 1 لاکھ 26 ہزار 526 اور سندھ میں 1 لاکھ 92 ہزار 735 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 724 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 132 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 3 ہزار 320 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 455 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 358 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 173 اموات، گلگت بلتستان میں 98 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 188 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 59 لاکھ 90 ہزار 168 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 613 ہسپتالوں میں 3 ہزار 26 مریض زیر علاج ہیں۔