ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اس وقت 7.15 فیصد ہے،این سی او سی

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.15 فیصد ہے۔ جمعہ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کیسزمثبت آنے کی سب سے شرح کراچی میں 18.43 فیصد دیکھی گئی ہے ، اس کے بعد میرپور 14.29 فیصد اور پشاور میں 11.68 فیصد رہی …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.15 فیصد ہے۔ جمعہ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کیسزمثبت آنے کی سب سے شرح کراچی میں 18.43 فیصد دیکھی گئی ہے ، اس کے بعد میرپور 14.29 فیصد اور پشاور میں 11.68 فیصد رہی ۔پاکستان بھر میں 2 ہزار 538 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح کے لحاظ سے آزاد جموں کشمیر میں 7.74 فیصد ، بلوچستان میں 12.85 فیصد،گلگت بلتستان میں 1.22 فیصد ، اسلام آباد میں 4.81 فیصد،خیبر پختونخوا میں 8.10 فیصد ، پنجاب میں 3.89 فیصد اور سندھ میں 12.27 فیصد رہی ۔اسی طرح سے صوبوں کے مختلف شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور 5.36 فیصد، راولپنڈی ، 6.75 فیصد، فیصل آباد 4.18 فیصدملتان ، 2.57 فیصد، گوجرانوالہ 1.28 فیصد، سندھ کے شہروں جن میں کراچی 18.43 فیصد، حیدرآباد ، 6.47 فیصد رہی ۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں میں یہ شرح پشاور ، 11.68 فیصد،سوات،7.25 فیصد،ایبٹ آباد ، 7.80 فیصد،بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں 8.19 فیصدرہی ۔وفاقی دارالحکومت میں 4.81 فیصدآزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور، 14.29 فیصد،مظفرآباد ، 8.29 فیصد۔گلگت بلتستان کے شہروں میں سے گلگت میں 2.13 فیصدشرح دیکھی گئی ۔اسی طرح سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی طرح ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہزار 653 ہے جو کہ پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی 2.25 فیصدشرح کے مقابلے میں 2 فیصد ہے۔ملک میں ہونے والی اموات میں سے 71 فیصد مرد جاں بحق ہوئے اور جاں بحق ہونے والوں میں سے 76 فیصد افراد وہ تھے جن کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 72 فیصد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ 58 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر دوران علاج جاں بحق ہوئے۔