24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز، 39 اموات رپورٹ

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 820، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 706 ہو گئیں۔ این سی …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 820، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 706 ہو گئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 ہزار 869 تک پہنچ گئی، سندھ میں 12 ہزار 17 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 4 ہزار 875 اور اسلام آباد میں 716 ہو گئی، بلوچستان میں 2061، گلگت بلتستان میں457 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 8 ہزار 555 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 706 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں39 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں200، پنجاب میں211، کے پی کے میں 257، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں 27 مریض اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والا پہلا مریض شامل ہے۔ اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 851 افراد کے کورونا وائرس کےلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 735 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 6661 مریض زیر علاج ہیں۔ 281 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں