اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے زبردستی کشمیر کی سر زمین پر اپنا قبضہ جمایا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بھارت کے ظلم و جبر کا شکار ہے ۔ یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام …
27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا سیاہ دن ہے ، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے،سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے زبردستی کشمیر کی سر زمین پر اپنا قبضہ جمایا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بھارت کے ظلم و جبر کا شکار ہے ۔ یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی طرف سے نسل کشی، قتل اور بدترین مظالم کا سامنا ہے ،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے آواز بلند کرنی پڑے گی ۔
سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ 70 برس سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی افواج کے ظلم کا شکار ہیں،مودی نے لاکھوں مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ہے،مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام جو ظلم کے خلاف آواز بلند کر ر ہے ہیں ، میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں ہم مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔








