27 جون کو پاکستان کا دورہ کرکے اسلام آباد کے ساتھ نئے تعلقات کا دور شروع کریں گے، اشرف غنی

67

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ 27 جون کو پاکستان کا دورہ کرکے اسلام آباد کے ساتھ نئے تعلقات کا دور شروع کریں گے۔پی ٹی وی کے مطابق عید الفطر کے موقع پر انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد عدم اعتماد اور ایک دوسرے پر الزامات کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دورہ مثبت رہے گا۔سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماو¿ں کی ملاقات ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔