اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (EXIM) نے نئے شامل کیے گئے 31ویں ایس ٹی پی کے تعارفی دورے کی میزبانی کی۔ جمعہ کو کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سول سرونٹ آف پاکستان (سی ایس پیز ) کے ایک بیچ کی قیادت وزارت تجارت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ٹریننگ قذافی رند اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ حمیرا اسرار نے کی۔ گروپ کا استقبال ایگزم بینک کے ہیڈ آف آپریشنز ایم مزمل خان نے کیا اور شرکا کو بینک کے مینڈیٹ، وژن اور موجودہ پیشکشوں، بشمول ٹریڈ کریڈٹ انشورنس اور ایگزم کے زیر انتظام ایکسپورٹ فنانس سکیمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
گروپ کو ایچ آر اینڈ ایڈمن کے سربراہ عارف اللہ، آئی ٹی کے سربراہ تراب خان، کمپنی سیکرٹری ارحان انور اور کارپوریٹ اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے حمزہ درانی نے بھی بریفنگ دی۔ اس دورے نے پاکستان کے کامرس اور تجارتی شعبہ کے ان مستقبل کے رہنمائوں کو برآمدی مسابقت کو مضبوط بنانے اور قومی اقتصادی ایجنڈے کی حمایت میں بینک کے اسٹریٹجک کردار کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔