31 دسمبر 2020کے اختتام تک جاری پے منٹ کارڈ زکی تعداد 44 ملین تک بڑھ گئی، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):31 دسمبر 2020کے اختتام تک ملک میں جاری کئے گئے پے منٹ کارڈ کی تعداد 44 ملین تک بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 27.6ملین صارفین کو ڈیبٹ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ کریڈٹ کارڈ کی تعداد 1.7 ملین ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، ای اوبی …

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):31 دسمبر 2020کے اختتام تک ملک میں جاری کئے گئے پے منٹ کارڈ کی تعداد 44 ملین تک بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 27.6ملین صارفین کو ڈیبٹ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ کریڈٹ کارڈ کی تعداد 1.7 ملین ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، ای اوبی آئی اور دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے سماجی فلاح وبہبود کے لئے جاری کئے گئے کارڈز کی تعداد 7.6 ملین ہے ۔ اس طرح سال 2020 کے اختتام تک پاکستان میں جاری کئے گئے پے منٹ کارڈز کی مجموعی تعداد 44 ملین تک پہنچ چکی ہے۔