اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطاءنے کہا ہے کہ وزارت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ساتھ پہلا اجلاس ہوا ہے ۔ وزیرا عظم کے معاون خصوصی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 مئی سے پہلے سگریٹ کی ڈبی کے 60 فیصد پرنئی ہیلتھ وارننگ پرنٹ ہوگی۔ پی ایم آفس کو 100 فیصد تمباکو سے پاک کردیا گیا ہے جبکہ دکانوں کے اندر تمباکو نوشی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اشتہاری مہم پر پابندی لگادی گئی ہے۔