"34 ویں نیشنل چیس چیمپئن شپ اختتام پذیر، ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت”
34 ویں نیشنل چیس چیمپئن شپ اختتام پذیر، ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ 34 ویں نیشنل چیس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔
مینز چیمپئن شپ کا ٹائٹل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زمان سہیل نے اپنے نام کیا۔ زمان سہیل کم عمر ترین قومی چیمپئن بن گئے۔ پنجاب کے ایم زرویز دوسرے اور ایچ ای سی کے اے آر اختر تیسرے نمبر پر رہے۔ ویمنز چیمپئن شپ میں پنجاب کی فریحہ صدیق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زینوبیہ واصف دوسرے اور جویریہ تیسرے نمبر پر رہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری تھے۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور شطرنج کے فروغ کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ تقریب میں محی الدین وانی، وجیہہ قمر، رانا احسان افضل اور ذیشان نقوی سمیت کھیلوں اور تعلیمی حلقوں کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔منتظمین نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کا مقصد ملک میں شطرنج کے کھیل کو فروغ دینا اور نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر موقع فراہم کرنا ہے۔








