وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)پشاور میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

132
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)پشاور میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)پشاور میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک واقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا۔

ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ ، آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم ، سکیورٹی فورسز ، پولیس کے حکام اور اعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔