350 ملين افراد کو خوراک کی کمی کا سامناہے، اقوام متحدہ

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے چار ذيلی ايداروں نے اپنی ايک رپورٹ ميں متنبہ کيا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ايشيا بحرالکاہم کے خطے ميں 350 ملين افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ علاوہ ازيں کورونا کی وبا کی وجہ سے 1.9 ارب افراد کو غذا کے بندوبست میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ ميں يہ انکشاف بھی کيا گيا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 140 ملين افراد غربت کی لکير سے نيچے چلے گئے ہيں۔ متاثرين ميں سب سے زيادہ تعداد جنوبی ايشيائی ممالک کے شہريوں کی ہے۔