موجودہ دور میں بہت سے مواقع موجود ہیں،ورلڈ اکنامک فورم کے ینگ لیڈر علی آکھائی کا بزنس سمٹ سے خطاب

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ورلڈ اکنامک فورم کے ینگ لیڈر علی آکھائی نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جس میں بہت سے مواقع موجود ہیں۔ایلون مسک نے اپنی سوچ سے الیکٹرک وہیکل کےذریعے آٹو انڈسٹری کو تبدیل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے …

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ورلڈ اکنامک فورم کے ینگ لیڈر علی آکھائی نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جس میں بہت سے مواقع موجود ہیں۔ایلون مسک نے اپنی سوچ سے الیکٹرک وہیکل کےذریعے آٹو انڈسٹری کو تبدیل کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

محمد بن سلمان کا نیوم شہر کا منصوبہ مستقبل کےشہروں کی عکاس کررہا ہے۔ محمد بن سلمان کے منصوبوں کے اثرات سعودی عرب سے نکل کر دنیا میں پھیل رہے ہیں۔ علی آکھائی نے کہا کہ پاکستان اس وقت جس بھی صورتحال میں ہے اس کی ذمہ داری سب پر عائد ہو تی ہے۔

ڈاکٹر ذیلف منیر نے کہا کہ پاکستان سے انسانی اور مالیاتی وسائل بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں، بچوں کی جسمانی نشونما میں رکاوٹ غذائی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم منگوا رہا ہے ۔ غذائی اشیاء کی درآمدکی وجہ سے پاکستان کو 7.6 ارب ڈالر یا جی ڈی پی کے تین فیصد کے برابر نقصان ہورہا ہے۔