مکہ میں حسن قرآت کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلے کا آغاز

127
مکہ میں حسن قرآت کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلے کا آغاز
مکہ میں حسن قرآت کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلے کا آغاز

مکہ مکرمہ ۔26اگست (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حسن قرات کا بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی حسن قرات کا بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا اہتمام مسجد الحرام میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔

قرآن کریم کے حفظ، حسن قرات اور تفسیر کے مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام امیدوار مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ مقابلے کے ابتدائی دور میں جتینے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ججوں کے پینل نے 18 ممالک سے ٓانے والے 18 امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت سنی۔

ہفتے کی صبح اور شام کو دیگر امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت، حفظ اور تفسیر کا امتحان لیا جائے گا۔ چھ ستمبر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 117 ملکوں کے 166 امیدوار شریک ہیں۔ مجموعی انعامات 40 لاکھ ریال کے ہیں۔

پانچ شعبوں میں ابتدائی پانچ پوزیشنیں جیتنے والوں کو چالیس لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔ وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ مقابلے میں اول آنے والوں کےلیے انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے زمرے میں اول آنے والے کو پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا جائے گا۔