40 سال پہلے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کا اعلان ہوا ، بار بار افتتاح کے فیتے کاٹنے کے بعد یہ سعادت بھی اﷲ نے عمران خان کو دی ، دیامر بھاشا ڈیم پر آخر کار کام شروع کرایا،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 40 سال پہلے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کا اعلان ہوا اور بار بار افتتاح کے فیتے کاٹنے کے بعد یہ سعادت بھی اﷲ نے عمران خان کو دی کہ دیامر بھاشا ڈیم پر آخر کار کام شروع کرایا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 40 سال پہلے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کا اعلان ہوا اور بار بار افتتاح کے فیتے کاٹنے کے بعد یہ سعادت بھی اﷲ نے عمران خان کو دی کہ دیامر بھاشا ڈیم پر آخر کار کام شروع کرایا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چار ہفتے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کیلئے پہلے مشینری گئی، آج بنیادی کام شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا کریڈٹ احسن اقبال لینے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں