42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا آر پی او آ فس ملتان کا دورہ

72

ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):بدھ کو 42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے یہاں آر پی او آ فس کا دورہ کیا۔آ ر پی او ملتان نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ان کااستقبال کیا۔اس دوران آ ر پی او نے شرکاء وفد کو ملتان ریجن پولیس ملتان، وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں پولیس کی کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابقاس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن پولیس ڈیجیٹل دور کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے،ریجن پولیس اپنی پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بدولت نمایاں مقام رکھتی ہے۔آر پی او نے وفد کو بتایا کہ اس وقت ملتان ریجن پولیس جدید تقاضوں کے مطابق فرائض سر انجام دے رہی ہے

جس کی وجہ سے درجنوں کریمنک گینگز کے ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پبلک سروس ڈیلوری میں بھی ملتان ریجن پولیس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،ریجن بھر میں پولیس خدمت مراکز ،تحفظ مراکز ، میثاق سنٹرز اور ڈرائیونگ سکول قائم کئے گئے ہیں،ان مراکز کے قیام سے عوام الناس کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہو رہےہیں اور حوصلہ افزا نتائج سے ان مراکز کی تعداد بتدریج بڑھائی جا رہی ہے، تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے مزید بتایا کہ ملتان ڈویژن پولیس ڈیجیٹل دور کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے،ریجن پولیس اپنی پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بدولت نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس موقع پر آ ر پی او نے وفد کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔