فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاندے نے پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی کی فیکٹری کا افتتاح کیا،تقریب میں پاکستان کے سفیر معین الحق،میئر مسٹر فلپ بروگر، کاﺅنٹی کونسل کے صدر مسٹر پاسکل کوسٹ سمیت اعلیٰ فرانسیسی حکام اور نمایاں شخصیات کی شرکت، یہ سرمایہ کاری پاکستان اور فرانس کی دوستی کی علامت ہے،صدر فرانکوئس ہولاندے پیرس ۔ 16 مارچ (اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاندے نے پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی مارٹن ڈو کی طرف …
فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاندے نے پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی کی فیکٹری کا افتتاح کیا

مزید خبریں
فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاندے نے پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی کی فیکٹری کا افتتاح کیا،تقریب میں پاکستان کے سفیر معین الحق،میئر مسٹر فلپ بروگر، کاﺅنٹی کونسل کے صدر مسٹر پاسکل کوسٹ سمیت اعلیٰ فرانسیسی حکام اور نمایاں شخصیات کی شرکت، یہ سرمایہ کاری پاکستان اور فرانس کی دوستی کی علامت ہے،صدر فرانکوئس ہولاندے
پیرس ۔ 16 مارچ (اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاندے نے پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی مارٹن ڈو کی طرف سے فرانس کے جنوب مغربی علاقے مے میک میں فارماسوٹیکل فیکٹری کا جمعرات کو افتتاح کر دیا۔ تقریب میں فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق، مے میک کے میئر مسٹر فلپ بروگر، کاﺅنٹی کونسل کے صدر مسٹر پاسکل کوسٹ اور ریجنز کونسل کی نائب صدر میڈم نیتھالے ڈیلکورسرک کے علاوہ فرانسیسی حکومت کے اعلیٰ حکام اور علاقے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرانس کے صدر فرانکوئس ہولاندے نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان اور فرانس کی دوستی کی علامت ہے، جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سابق امریکن کی ملکیت فارماسوٹیکل پلانٹ کو ایک پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی کا حاصل کرنا پاکستان اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات میں مضبوطی کی طرف ایک مثبت قدم ہے، جس سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ فرانسیسی صدر نے فیکٹری کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں چیئرمین مسٹر جاوید اخئی کی طرف سے مفصل بریفنگ دی گئی۔








