اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے ایران کے شہر یزد کے قریب بس حادثے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اورشہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں 35 پاکستانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی ۔