34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا مکران کوسٹل ہائی وے بس حادثے...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مکران کوسٹل ہائی وے بس حادثے پر دلی رنج و افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر دلی رنج و افسوس کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئےبروقت طبی امداد پہنچانے اور زخمیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے سوگواران سے اظہار ہمدردی، جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=497146

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں