5 اگست یومِ پولیس شہدا کی مناسبت سے ہنگو پولیس لائن میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے 5 اگست یومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے ہنگو پولیس لائن میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں آر آئی انسپکٹر سعید …

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے 5 اگست یومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے ہنگو پولیس لائن میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں آر آئی انسپکٹر سعید خان، محرر لائن اقرار علی، پولیس افسران و جوانوں اور دینی مدرسے کے طلباء نے شرکت کی۔ ختمِ قرآن کے بعد قاری ہارون رشید نے شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی، زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی، ملکی سلامتی، استحکام اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ شہداء کے عظیم مقام و مرتبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہادت اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کیا جانے والا عظیم ترین اعزاز ہے، جس کے بلند مقام اور مرتبے کی ہر مسلمان تمنا کرتا ہے۔ ہنگو پولیس کے شہداء نے اپنے لہو سے فرض شناسی، بہادری اور وفاداری کی ایسی داستان رقم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے 5 اگست یومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے صوبہ بھر میں شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں خیبرپختونخواپولیس کی عظیم شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے ہنگو پولیس لائن میں خصوصی طور پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں آر آئی انسپکٹر سعید خان، محرر لائن اقرار علی، پولیس افسران و جوانوں اور دینی مدرسے کے طلباء نے شرکت کی۔ ختمِ قرآن کے بعد قاری ہارون رشید نے شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی، زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی، ملکی سلامتی، استحکام اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ شہداء کے عظیم مقام و مرتبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہادت اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کیا جانے والا عظیم ترین اعزاز ہے، جس کے بلند مقام اور مرتبے کی ہر مسلمان تمنا کرتا ہے۔ ہنگو پولیس کے شہداء نے اپنے لہو سے فرض شناسی، بہادری اور وفاداری کی ایسی داستان رقم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔