52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 نومبر سے ملتان میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 نومبر سے ملتان میں شروع ہو گی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ )وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 نومبر سے ملتان میں شروع ہو گی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ )وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے،

پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ ایچی سن کالج لاہور اور سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں ، چیمپئن شپ میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ 30 نومبر تک جاری رہے گی اور اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں