100

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے 2 تا 9 دسمبر کو ”ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی” منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ”اگاہی ہفتہ بسلسلہ انسداد بدعنوانی” کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اپنے اپنے دفتری احاطے میں اگاہی بینرز لگانے کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامات کا بھی اہتمام کرنے میں مصروف ہیں۔

اس طرح ضلع بھر کے دونوں تحصیلوں، دفتروں، نمایاں مقامات وغیرہ میں آگاہی بینرز لگائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ کی جانب سے مختلف سکولوں میں تقریباًت کا اہتمام کئے جس میں کرپشن ایک ناسور کے موضوع پر تقاریر اور خصوصی واک کا اہتمام کیاگیا۔ اس طرح تحصیل میونسپل آفسر مستوج اور تحصیل میونسپل آفسر موڑکہو/ تورکہو کی جانب سے مختلف جگہوں پر بینرز لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی جانب سے اس ہفتے کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے ہدایات جاری کئے جاچکے ہیں۔