ننکانہ صاحب۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤاور ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار کی زیرصدارت سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد بارے اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، تمام محکمہ جات کے سی اوز ، ضلعی افسران سمیت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و کنٹریکٹرز بھی اجلاس میں شریک تھے۔ضلعی افسران نے سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔
ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ون ڈش ، میرج ایکٹ اور ٹائمنگ پر کمپرومائز نہ کیا جائے ، ضلع کے تمام شہر ، قصبے اور دیہات صاف نظر آئیں ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ اربن ایریاز میں روزانہ کی بنیاد پر کوڑے کے ڈھیروں کو ڈمپنگ سائٹس تک پہنچائے ، کنٹریکٹرز عملہ اور مشینری کنٹریکٹ کے مطابق ہر صورت پوری کریں ، ہمیں ہر صورت ضلع صاف چاہیے۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ، ماہانہ کی بنیاد پر تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ اور میونسپل اداروں کے افسران صفائی چیکنگ کے لیے روزانہ خود فیلڈ میں نکلیں ، عملے کی حاضری چیک کریں اور اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنائیں