سپریم کورٹ آئینی بینچ ، سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ٹیکس دہندگان کے وکیل کے دلائل مکمل ،سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ٹیکس دہندگان کے وکیل خالد جاوید نے دلائل مکمل کرلیے ،سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے جمعہ کو سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عماعت کے دوران ٹیکس دہندگان کے وکیل خالد جاوید …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ٹیکس دہندگان کے وکیل خالد جاوید نے دلائل مکمل کرلیے ،سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے جمعہ کو سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عماعت کے دوران ٹیکس دہندگان کے وکیل خالد جاوید عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کوئی شخص کہہ دے کہ میں پانچ سو ملین کا منافع کما رہا ہوں اور دس فیصد ٹیکس دوں گا، اگر کوئی یہ کہہ دے کہ میں پانچ ہزار ملین کما رہا ہوں لیکن ٹیکس چار فیصد دوں گا، فور سی پر ٹیکس لگے گا لیکن دس فیصد نہیں چار فیصد لگے گا،

صرف انکم پر ٹیکس نافذ کرنےکے لئے ایک قانون متعارف کروایا گیا، صرف ایک وجہ جو ٹیکس نافذ کرتے وقت دی گئی کہ بزنس کمیونٹی منافع زیادہ کماتی ہے۔جسٹس جمال خان نے سماعت کے دوران آرٹیکل کے حوالے سے ایک نکتہ اٹھایا تھا۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے میں اپنے الفاظ واپس بھی لے سکتا ہوں۔ خالد جاوید خان نے کہا کہ کاروبار اور منافع کو الگ الگ ٹریٹ کیا گیا کیونکہ وہ الگ چیزیں ہیں،

سندھ ہائیکورٹ نے سٹرائیک ڈاؤن کیا تھا تو ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محدود گروانڈز تھے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دو فائنڈنگز بن چکی ہیں۔ ٹیکس پیرز کے وکیل خالد جاوید کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا لیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ عامر رحمان آپ نے تحریری معروضات دینے تھے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا میں گزشتہ دو دنوں سے اسلام آباد میں نہیں تھا آج یا کل میں کر دوں گا۔ درخواست گزاروں کے وکیل احمد سکھیرا روسٹرم پر آئے اور کہا کہ مخدوم علی خان نے مجھے ایک موقع دیا ہے میں اس سے فائدہ اٹھاؤں گا، خالد جاوید کے بعد دلائل میں دوں گا، تحریری معروضات نہیں ملیں گے تو پیر کو دلائل کیسے شروع کروں گا؟ جسٹس امین الدین خان نے پوچھا ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ تحریری معروضات کب تک دیں گے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میں کل تک دے دوں گا۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر پیر کو یہی بینچ نا رکھا تو مشکل ہو جائے گا، ایک ترتیب سے چل رہے ہیں وہ متاثر ہو گی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ احمد سکھیرا پیر کو دلائل کا آغاز کریں گے۔