لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا،وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل دو سمبر کوتھائی لینڈ روانہ ہوگی۔لاہور کے مقامی کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے بنک آف پنجاب نے پاکستان سینئر ٹیم کو میگا ایونٹ کے لیے سپانسر کیا ہے 70 پلس ایج گروپ …

مزید خبریں
لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا،وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل دو سمبر کوتھائی لینڈ روانہ ہوگی۔لاہور کے مقامی کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے بنک آف پنجاب نے پاکستان سینئر ٹیم کو میگا ایونٹ کے لیے سپانسر کیا ہے
70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار،60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی ان ایکشن ہونگے۔ پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں شرکت کرینگے،آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا13 سے19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا۔








