لاہور۔29 اگست(اے پی پی )پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کامسیٹ یونیورسٹی اور چینی کمپنی ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے باہمی اشتراک سے 7 واں سہ روزہ پاک چائنہ بزنس فورم اور انڈسٹریل ایکسپو 2 ستمبر کو لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گی۔ اس امر کا انکشاف مجلس قائمہ کے چیئرمین داﺅد احمد، ایوریسٹ انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹرفان اینقی اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے جمعرات …
سات واں سہ روزہ پاک چائنہ بزنس فورم اور انڈسٹریل ایکسپو 2 ستمبر کو لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گی

مزید خبریں
لاہور۔29 اگست(اے پی پی )پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کامسیٹ یونیورسٹی اور چینی کمپنی ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے باہمی اشتراک سے 7 واں سہ روزہ پاک چائنہ بزنس فورم اور انڈسٹریل ایکسپو 2 ستمبر کو لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گی۔ اس امر کا انکشاف مجلس قائمہ کے چیئرمین داﺅد احمد، ایوریسٹ انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹرفان اینقی اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے جمعرات کے روز یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان چائنیز انٹر پرائزز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسٹر گو ڈونگ مہمان خصوصی تھے۔ پاک چین جوائنٹ چیمبر اور ایوریسٹ انٹرنیشنل کے نمائندوں نے بتا یاکہ مذکورہ سرگرمی کا مقصد پاکستان کیلئے علم پر مبنی عالمی کاروباری تعاون کو ممکن بنانا ہے۔








